Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ : سوشل سینٹر میں ویمن ونگ کے دفتر کا افتتاح

 نمائندہ اردو نیوز۔ راس الخیمہ
 
 راس الخیمہ کی پاکستانی خواتین کا30 سالہ پرانہ مطالبہ قونصلر جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی سید جاوید حسن نے پاکستان سوشل سنٹر راس الخیمہ میں ویمن ونگ کے دفتر کا افتتاح کر کے اس دیرینہ مطالبے کو پایا تکمیل تک پہنچایاجس سے راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی خواتین مشترکہ طور پر اپنے اجتماعی رفاہی و معاشرتی معا ملات کو احسن طریقے سے حل کر پائیں گی۔اس موقع پر قونصلر جنرل سید جاوید حسن ‘ویلفیئر قونصلر صولت ثاقب ‘مقامی خواتین ‘سعدیہ طارق ‘نورین آصف ‘سعیدہ احمد ‘ندااو ردیگرنے شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد جاوید اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
سید جاوید حسن نے خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ ڈیٹا انٹری سیکشن کا بھی افتتاح کیا جس سے خواتین اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءکیلئے استفادہ حاصل کر سکیں گی۔عرصہ دراز سے سنٹر کے معاملات میں پڑی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سب نے مشترکہ طورپر فیصلہ کیا کہ ان ذمہ داریوں کو انجینئر محمد جاوید کو سونپا جائے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے ان کو چیف ایگزیکٹو کے عہدہ پر فائز کیا گیا۔قونصلر جنرل سید جاوید حسن اور ویلفیئر قونصلر صولت ثاقب نے بزنس کمیونٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران انہوں نے راس الخیمہ کرکٹ گراونڈ کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر پاکستان راس الخیمہ اسپورٹس کلب کا افتتاح بھی کیا۔ان تمام معاملات کو چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد جاوید کی زیر نگرانی میں مکمل کیا جارہا ہے۔ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن رات محنت سے اس کام کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا تہیہ کیا ہے۔ اسپورٹس کلب کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ملک حیدر کو انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلال احمد چٹھہ ان کی معاونت کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔اس موقع پر یو اے ای کے فلیگ ڈے کے موقع پرکیک بھی کاٹا گیا۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 

شیئر: