Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف نے بھی ڈو مور کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد...آئی ایم ایف وفد نے توانائی اصلاحات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم وفد پاورسیکٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی ہدایت کردی ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری رہے ۔آ ئی ایم ایف وفد اور پاور ڈویژن حکام کے درمیان مذکرات کا پہلا مرحلہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے وفد نے کہاکہ پاکستان سے 14 نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر اتفاق ہوا تھا۔گزشتہ حکومت نے 14 نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر عمل در آمد نہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد کی جانب سے اصلاحات پر نیا ایجنڈا پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے بجلی کے بلوں کی مکمل وصولی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف وفد نے بجلی تقسیم میں اصلاحات کرکے سبسڈی کو ختم کرنے کی تجاویز بھی دی ہیں۔ 

شیئر: