Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں معتمرین کو بارش سے بچانے کیلئے چھتریوں کا انتظام

پیس ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے  مختلف ہوٹلزکے باب الداخلہ پر 400 چھتریاںرکھوادیں
امین انصاری-  - - - - -جدہ
پیس ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے  مدینہ منورہ میں لگاتار بارش کی وجہ سے دنیا بھر سے آنے والے معتمرین  خاص کر دور دراز کی  ہوٹل سے نکل کر مسجد نبوی شریف    ادائیگی نماز کیلئے پہنچنے میں دشواریوں کو دیکھتے   ہوئے سوسائٹی نے  400  چھتریوں کو مختلف ہوٹلز کے باب الداخلہ پر رکھا ہے جس پر پرچی نصب کردی کی بارش  سے بچیئے اور چھتریوں کو استعمال کرکے واپس یہاں رکھدیں تاکہ دوسرے حاجی اس کو استعمال کرسکیں ۔ صدر پیس ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر محمد عبدالجبار محوی نے کہا کہ مدینہ منورہ میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کو مد نظررکھتے ہوئے سوسائٹی نے یہ اقدام کیا ۔ ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم معتمرین بیمار پڑنے سے بچیں اور ان کی عبادتوں میں خشوع و خضوع برقرار رہے ۔ سوسائٹی نے دیکھا کہ بے شمار معتمرین بارش کے باعث اپنے ہوٹل میں ہی نماز ادا کر رہے تھے ۔ جب ہم نے ہوٹل میں انکے لئے چھتریوں کا انتظام کیا تو معتمرین خاص کر خواتین نے دلی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ہم حرم مدنی میں نماز پڑھ سکیں گے ۔ پیس ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ بارش کے موسم کے بعد یہ چھتریاں معتمرین کو دھوپ سے بچانے میں کارآمد ثابت ہونگی ۔انشاء اللہ ہم مزید چھتریوں کا اضافہ کریں گے اور دور دراز کی ہوٹلز میں انہیں رکھا جائے گا تاکہ ضعیف اور خواتین حجاج  اس سے مستفیض ہوسکیں ۔
مزید پڑھیں: - - - - -پاکستان بزنس سنٹر کویت کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگہی سیمینار

شیئر: