Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ سال سے پرنسپلز کی تنخواہیں مالکان کے ذمہ

جدہ۔۔۔سعودی وزارت تعلیم نے واضح کیا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے اختتام پر نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں تعینات کئے گئے پرنسپلز کی تنخواہیں وزارت نہیں دے گی۔ وزارت کے ترجمان مبارک العصیمی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ آئندہ تعلیمی سال کیلئے نجی اور انٹرنیشنل اسکولو ںکے پرنسپلز کی تقرری مالکان کے خرچ پر ہو گی۔ یہ کام رفتہ رفتہ انجام دیا جائے گا۔ نئے تعلیمی سال پر انکی تنخواہوں کے حوالے سے مالی تعاون کا  سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ 

شیئر: