Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میر ی تنخواہ غیر معمولی نہیں تھی،عطاءالحق قاسمی

اسلام آباد... سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف مقررہ مدت میں اپیل دائر کرکے دفاع کروں گا۔ اس عہدے کے لئے کبھی درخواست نہیںدی۔ حکومت نے خود ہی تعیناتی کر دی تھی۔ ایمانداری سے فرا ئض انجام دئیے۔چیئرمین پی ٹی وی کا چارج سنبھالتے ہی ڈائریکٹر فنانس نے مجھے 2 لاکھ کا چےک دیا جو میں نے غلط کہہ کر واپس کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تو میرے کھاتے دوسروں کے گناہ بھی ڈال دئیے ۔انہوں نے کہا کہ بارٹر سسٹم کے تحت چند اخبارات کے ساتھ ہمارا معاہدہ تھا ۔ دونوں ادارے ایکدوسرے کے اشتہارات شائع کرتے تھے۔ اس کے 6 کروڑ روپے بھی میرے کھاتے میںڈال د ئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری تنخواہ کو غیر معمولی قرار دینا درست نہیں۔موجودہ دور کے ٹی وی اینکرز بھی مجھ سے زےادہ تنخواہےںلےتے ہیں۔ میری تنخواہ بالکل جائز تھی۔ نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ بھی مجھ سے زیادہ مقرر ہوئی ہے۔

شیئر: