Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے پٹرول درآمد نہیں کرینگے، مصر

قاہرہ ۔۔۔مصری کابینہ نے واضح کیاہے کہ ان کا ملک ایران سے پٹرول درآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اس حوالے سے اس کے برخلاف عالمی خبررساں اداروں اور ویب سائٹس پر جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔مصری کابینہ کے میڈیا سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے پٹرول درآمد کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔مصر نے کبھی بھی ایران سے خام تیل درآمد نہیں کیا البتہ سعودی عرب ، کویت اور عراق سے تجارتی معاہدوں کے بموجب پٹرول اور پٹرول مصنوعات درآمد کرتا رہا ہے اور کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - -ٹرینر کا لائسنس کب ضبط کیا جاسکتا ہے؟

شیئر: