Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا امریکا کو دو ٹوک جواب

اسلام آباد:  دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان سے امریکی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ ہم جتنا کر سکتے ہیں کریں گے لینک اس سے زیادہ نتائج نہیں دے سکتے۔
اسلام آباد میں سینیٹ پالیسی ریسرچ فورم سے خطاب کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا سے متوازن تعلقات چاہتے ہیں۔  وزیراعظم کا دورہ بہت مثبت رہا۔  2 ماہ میں ایران کے وزیر خارجہ 2 مرتبہ پاکستان آ چکے ہیں جو بہت مثبت بات ہے۔ امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں، افغانستان پر امریکا کی توقعات ہم سے زیادہ ہیں، ہم نے انہیں واضح کردیا ہے کہ ہم اتنا ہی کریں گے جتنا ہم کر سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ نتائج نہیں دے سکتے۔
مشرق وسطیٰ خصوصاً سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں اور ہم ان میں اضافہ چاہیں گے۔ ہم مقامات مقدسہ کا تحفظ کریں گے اس کے علاوہ غیر جانبدار رہیں گے ۔

شیئر: