Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ اسٹیکرز فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ‎

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے نئے اسٹیکرز کو پیش کیا گیا تھا اور اب انھیں تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ ان اسٹیکرز کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ باکس کو اوپن کر کے ایموجی بٹن پر کلک کرنا ہوگا ۔ یہاں اسٹیکر کا ایک نیا بٹن نظر آئے گا جو کہ ایموجی اور جی آئی ایف کے ساتھ ہوگا۔ اس آپشن میں موجود اسٹیکرز کو صارفین استعمال کر سکیں گے اس کے ساتھ موجود پلس کا بٹن دبانے پر ان کی تعداد کو بڑھا بھی سکیں گے۔ اگر آپ مخصوص اسٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو گیٹ مور اسٹیکرز کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ گوگل کے پلے اسٹور سے واسٹیکرایپ نامی ایپلیکیشن کو انسٹال کر کے بھی واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے واٹس ایپ میں یہ فیچر ابھی تک نہیں آیا تو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے جاکر اپنی واٹس ایپ اپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

شیئر: