Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"مشن ورلڈ کپ" پاکستانی کرکٹ تھنک ٹینک مشاورت کریگا

دبئی: ون ڈے میں جدوجہد کرنے والی پاکستان ٹیم کے پاس کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے زیادہ وقت نہیں جس کی وجہ سے "مشن ورلڈ کپ" کو کامیابی تک پہنچانے کیلئے کرکٹ تھنک ٹینک چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر سلیکٹرز ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت اور ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست پر غورکرے گا۔نیوزی لینڈ سے جاری سیریز کے بعد جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے5،5 ون ڈے میچز میں ہی میگا ایونٹ کیلئے حتمی ٹیم اور پلاننگ کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل میچز کیلئے کھلاڑیوں کا 20رکنی پول منتخب ہوگا جس میں بعد ازاں زیادہ تبدیلیوں سے گریز کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بھی متوقع ہے۔ محمد عامر کینگروز سے سیریز کے بعد سے ہی تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم سے باہر ہیں،وہاب ریاض بھی پہلے ٹیسٹ میں ملنے والے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔حسن علی کو آرام دیتے ہوئے جنید خان کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا تھا لیکن پاوں کی انگلی میں انفیکشن کی وجہ سے جنید خان کی فٹنس کا جائزہ لینا ہوگا، عثمان شنواری کو بھی ٹیسٹ سیریز کیلئے یواے ای میں روکا جا سکتا ہے۔فخرزمان کو آرام دینے پر غور کیا جارہا ہے، امام الحق اور محمد حفیظ کے ساتھ تیسرے اوپنر اظہر علی پہلے ہی موجود ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: