Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرجلد ملیں گے،اسد عمر

کراچی ...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایک سے دو روز تک سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر پاکستان منتقل ہو جائیں گے۔ ہفتہ کووفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی میںاوﺅرسیز چیمبر کے ممبران سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اسد عمرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی پیداواربڑھانے پرتوجہ دے رہی ہے۔صنعتکاروں کے مسائل اورتجاویزاہم ہیں ہماری حکومت معیشت کی بہتری کیلئے تمام تراقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ دبئی میں 4 ہزارغیر قانونی پاکستانیوں کے اثاثوں کامعلوم ہواہے ۔ دبئی سمیت دیگرممالک میں 95ہزارپاکستانیوں کے بینک اکا ﺅنٹس کی معلومات بھی اکٹھی کرلیں۔ انکو نوٹسز بھی جاری کررہے ہیں۔تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔ قانون سازی بھی کی جا رہی ہے ۔ ایف بی آر کرپشن کی وجہ ٹیکس وصول نہیں کر سکی جسکی وجہ سے ٹارگٹ غیر فطری ہے جسے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسد عمرنے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا یقین نہیں ہوا اس پر مذا کرات چل رہے ہیں ۔ ایک سوال پر اسد عمر میں کہا کہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار ہے۔ اپوزیشن کے ایک اور رکن کو حکومت نے چےئرمین پی اے سی کے عہدے کی پیشکش کردی ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف اہم سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے ۔ہنڈی کے ذریعے براہ راست رقوم لوگوں کو بھیجی گئی ہیں ۔وہ غیر قانونی رقوم دہشتگردی میں استعمال ہوتی رہی ہیں۔

شیئر: