Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ٹی وی ڈراموں کا مرکز بن کر ابھرا ہے ،ثمینہ احمد

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ کراچی ٹی وی ڈراموںکا مرکز بن کر ابھرا ہے اوراس شہر نے نئے فنکاروں کی کھیپ بھی مہیا کی ہے ۔ لاہور بھی ہمارا شہر ہے ۔ ہمیں خوشی ہو گی کہ یہ بھی دوبارہ فلموں اور ڈراموں کا مرکز بنے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ٹی وی چینلز کو کراچی میں نئے اداکاروں کی بڑی کھیپ میسر آئی ہے اور اس میں ایک سے بڑھ کرایک فنکار شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ڈراموں نے آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھا ہواہے ۔ ان ڈراموں کو دوست ممالک میں بھی پیش کیا جانا چاہئے جس کے لئے عملی پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے ۔ ثمینہ احمد نے کہا کہ لاہور ادب ،ثقافت ،فنون لطیفہ اورٹی وی ڈراموں کاگڑھ ہونے کے ساتھ فلم انڈسٹری کا مرکز بھی تھا مگر یہاں کچھ تعطل ہے ۔ خواہش ہے کہ  لاہور میں یہ سر گرمیاں بحال ہوں اور رونقیں لوٹ آئیں۔
 

شیئر: