Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی صدر میں ایک ہزارتجاوزات مسمار

کراچی ... کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن جاری ہے۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف، پرندہ مارکیٹ،کپڑا مارکیٹ، چائے کی پتی اور خشک میوہ جات کی مارکیٹس گرادی گئیں ۔ اتوارکی صبح آپریشن اچانک تیز کردیا گیا۔ ایمپریس مارکیٹ قائم تجاوازات اور دکانیں ختم کردی گئیں۔ دکانداروں کو پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا ۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانداروں کو اتوار کی صبح تک کا وقت دیا گیا تاکہ وہ اپنی دکانیں خالی کرلیں۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف عمرفاروق مارکیٹ، پرندہ مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ کی ایک ہزار سے زائد دکانوں کو مسمار کیا گیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ تجاوزات روکنے کےلیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ۔کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ طارق روڈ پر دکان داروں کو 3 دن کی مہلت دے دی گئی۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران1,044دکانوں کو مسمارکیاجاچکا۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کی زمین کے ایم سی نے 30سال پہلے دی تھی لیکن اب یہ معاہدہ ختم کردیا گیا۔ متاثرہ لوگوں کو متبادل جگہ دی جائے گی۔ اب صدر میں کسی کو تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے۔ دکان کے اوپر صرف دکان کے بورڈ کی ہی اجازت ہو گی جو 12 انچ تک باہر ہوسکتا ہے۔پرانے نقشے میں ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف پارک ہیں جس پر مارکیٹ بنائی گئی۔ اس زمین پر پارک بناکر ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے۔

شیئر: