Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے تقریب

علامہ اقبال بچوں اور جوانوں کے یکساں شاعر تھے،علامہ کی شاعری نوجوانوں کو بلندیوں سے آشنا کراتی ہے ، شرکاء کا تقریب سے خطاب
 
    ثناء بشیر ۔  الاحساء 
     منطقہ شرقیہ کی معروف سماجی تنظیم پاکستان اوورسیرز کمیونٹی کا یوم اقبال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر جواد علی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی، یہی وجہ تھی کہ ان کے انتقال پر تعزیتی بیان میں محمد علی جناح نے اعتراف کیاتھا کہ ان کے لیے اقبال ایک رہنماء ،دوست  اور فلسفی بھی تھے جو کسی ایک لمحہ کے لیے بھی متزلزل نہ ہوئے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ علامہ اقبال بچوں اور جوانوں کے یکساں شاعر تھے ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ علامہ اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں اور ان کی شاعری نوجوانوں میں نئی روح بیدار کرتی ہے جو انہیں مشکلات سے نبردآزما ہونے او ربلندیوں سے آشنا کرواتی ہے ۔ پاکستان اوورسیزکمیونٹی کے ارکان حمزہ عباسی، دانش قمر، رمیض راجہ، فیصل احسن اور شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ہمارے قومی ہیرو ہیں ،ہمیں چاہئیے کہ ہم ان کے افکار اور شاعری کو اپنے گھرانوں میں فروغ دیں تاکہ ان کے انقلابی اور خودی کے فلسفے سے بہتر انداز میں مستفید ہوا جا سکے۔ ملک اور ملک سے باہر ادبی تنظیموں کو بھی چاہئیے کہ وہ علامہ اقبال پر زیادہ سے زیادہ سمینار منعقد کریں تاکہ ایک اجتماعی سوچ بیدار ہوسکے۔ پاکستان کو اس وقت علامہ اقبال کے افکار کے مطابق ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے لحاظہ ہمیں بحیثیت قوم اس جانب قدم بڑھانا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے مثالی اقدامات کررہی ہے ، کنول شاہ زیب

شیئر: