Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹوک کے بعد فیس بک بھی نئی ایپ’’ لاسو‘‘ لے آیا

واشنگٹن- -  - -فیس بک نے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرنے میں مدد دینے والی نئی ایپ ’’لاسو‘‘ متعارف کرا دی ہے تاکہ منہ موڑتے نوجوانوں کا دل ایک بار پھر جیت سکے۔اس ایپ میں صارفین ویڈیوز کو مختلف فلٹرز اور اسپیشل ایفیکٹس کے ساتھ شیئر کرسکیں گے جبکہ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ موسیقی اور ٹیکسٹ کو بھی اپنی ویڈیوز کا حصہ بناسکتے ہیں۔اس ایپ میں صارف کے لیے ضروری نہیں کہ وہ صرف اپنی ویڈیوز ہی شیئر کریں، اس سے ہٹ کر وہ اپنی دلچسپی کی ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں جبکہ مقبول ہیش ٹیگ تلاش کرسکتے ہیں۔’’لاسو ‘‘نامی یہ ایپ فیچرز کے لحاظ سے نوجوانوں میں مقبول ایپ میوزیکل لی یا ٹک ٹوک سے ملتی جلتی ہے۔فیس بک کی یہ ایپ فی الحال امریکہ میں متعارف کرائی گئی ہے جو کہ فیس بک کی جانب سے نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس ایپ میں تمام پروفائلز اور ویڈیوز پبلک ہوں گی یعنی کوئی ویڈیو پرائیویٹ رکھنا ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اینٹی بایوٹک دوائیں اب بے اثر ہوتی جارہی ہیں، محققین

شیئر: