Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4:ڈرافٹنگ لسٹ میں 663کھلاڑی موجود

لاہو ر:پاکستان سپر لیگ فور کی ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ پلیئرز کی ڈرافٹنگ لسٹ سامنے آ گئی ہے۔ ان کیٹگریز میں مجموعی طور پر 663 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ کیلئے موجود ہوں گے۔ پلاٹینیم کیٹگری میں اے بی ڈویلیئرز، اسٹیو سمتھ، کیرون پولارڈ ، کرس لین، سنیل نارائن، لیوک رونچی، تھیسارا پریرا، کورے اینڈر سن، شین واٹسن اور ڈیوائن براوو شامل ہیں۔رواں سیزن میں ڈرافٹ ٹیموں کے پاس گزشتہ ایڈیشن کے 10 کھلاڑیوں کو بحال رکھنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ہر اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں 3 پلاٹینیم، 3 ڈائمنڈ، 3گولڈ، 5 سلور اور 2 ایمرجنگ پلیئرز شامل ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز 14فروری 2019ءسے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ "اردونیوز اسپورٹس"گروپ جوائن کریں

شیئر: