Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم، زمبابوے کو مشکل کا سامنا

ڈھاکا: بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی مراحل میں26رنز پر3وکٹیں گرنے کے بعد مومن الحق اور مشفق الرحیم کی سنچریوں اور 266رنز کی شراکت نے بنگلہ دیشی ٹیم کی پوزیشن مستحلم کر د ی اور میزبان ٹیم پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر303رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی ۔ کھیل اختتام کو پہنچا تو سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم111اور محمود اللہ بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔مومن الحق161رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے ۔ اوپنرلٹن داس9، امراوالقیس او رپہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد متھن صفر جبکہ تیج الاسلام 4رنز بناسکے۔ کائل جاروس نے3وکٹیں حاصل کیں۔ 2میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوا ۔بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کے اوپنر 13رنز کا آغاز فراہم کرسکے جبکہ 3رنز کے اضافے پر دوسری اور مزید10رنز کے بعد تیسری وکٹ گرنے سے یوں محسوس ہونے لگا کہ زمبابوے کے فاسٹ بولرز میزبان بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اس مشکل مرحلے پر مومن الحق اور سابق کپتان مشفق الرحیم نے صورتحال کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں266رنز کا اضافہ کرکے مہمان بولرز کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے ۔ اس شراکت کے دوران دونوں نے اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں ۔واضح رہے کہ پہلاٹیسٹ جیت کر زمبابوے کی ٹیم کو برتری حاصل ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: