Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش ،انتخابات میں ایک ہفتہ تاخیر کا اعلان

ڈھاکا..بنگلہ دیشی حکام نے آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں ایک ہفتہ تاخیر کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان ایس ایم اسد الزمان کے بقول یہ تاخیر اپوزیشن اتحاد کی درخواست پر کی گئی ۔ انتخابات اب 23 دسمبر کی بجائے 30 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی طرف سے گزشتہ ہفتے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد احتجاج کیا گیا تھا کہ انتخابات کی تیاری کے لئے دیا گیا وقت نا کافی ہے۔ بی این پی کا مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کا اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیاءبدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل میں ہیں۔

شیئر: