Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں خود کش بم دھماکہ،10ہلاک

  کابل... افغان دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھما کے میں 10 افراد جاں بحق اورپولیس اہلکاروں سمیت 16 دیگر زخمی ہوگئے ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق کابل میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران خودکش بمبار نے پولیس چیک پوسٹ اور ہائی اسکول کے قریب خود کو دھماکہ سے ا±ڑادیا۔ دھما کے کے وقت شہر کے مصروف اور پوش علاقے میں سیکڑوں مظاہرین صوبہ غزنی میں عدم تحفظ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ دھماکہ کی ذمہ داری فوری طورپر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ مغربی صوبہ فرح کے ضلع خاک سفید کے گاوں خوست پر طالبان نے حملہ کرکے علاقہ پر قبضہ کرلیا۔ حملے میں 30 افغان پولیس اہلکار اور8 شہری ہلاک ہوگئے۔ ضلعی پولیس سربراہ عبدالجبار کے مطابق طالبان نے کئی گھروں کو نذرآتش کردیا۔صوبائی کونسل کے ممبر خیرمحمدنورازئی کے مطابق طالبان نے10 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔دریں اثناءگزشتہ روز صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد25 سے بڑھ کر70 ہوگئی۔ 26 سیکیورٹی اہلکار اور 44 افغان شہری شامل ہیں

شیئر: