Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیالی پلاو سے پیٹ بھرے گا؟

کراچی ..پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ حکومت کا سو دن کا پلان ہوائی، خلائی، خیالی اور تصوراتی ثابت ہواہے۔سو دن میں چند دن رہ گئے لیکن وزیر مشیر جھوٹے دعوے کرنے سے باز نہیں آ رہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمل اور کام کے بجائے بڑے بڑے اور جھوٹے دعوے حکومت کی پالیسی بن چکی ہے۔حکومت خیالی پلاو پکا کر کہتی ہے قوم کا پیٹ بھر گیا۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے دعوے کر کے کہتے ہیں قوم خوشی منائے، قوم اب عمل چاہتی ہے۔ چانڈیو نے کہاکہ میڈیا کا گلا گھونٹنے کے بعد اب حکومت اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے۔حکمران اب جھوٹے مقدمات اور احتساب کے نام پر ڈرا دھمکا رہے ہیں۔
 

شیئر: