Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ریسلر جورڈن چیلنج فائٹ کیلئے یونان جائے گا

کراچی: اب پاکستانی ریسلر عامرجورڈن بین الاقوامی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے جورڈن نامی فری اسٹائل ریسلر چیلنج فائٹ کیلئے دسمبرمیں یونان جائیں گے۔پاکستانی عامر ریسلر جورڈن اپنے مدمقابل آنے والے فل بین سے یونان میں جوڑ لڑائیں گے۔ ان کا مقصد رنگ کا کنگ بننا اور پاکستانی پرچم سر بلند کرنا ہے۔ دسمبر میں ہونے والی چیلنج فائٹ کیلئے ریسلر جورڈن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ریسلر کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے۔ جورڈن ان دنوں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اکیڈمی کے رنگ میں سخت محنت کرتے ہوئے فائٹ کی بھر پور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: