Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان نے 130تاریخی مساجد کی مرمت کا حکم دیدیا

    ریاض- - -  - سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ  محمد بن سلمان نے 130تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کی ہدایت جاری کر دی ۔ سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ،وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے تعاون و اشتراک سے تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت پروگرام نافذ کرائے گا۔یہ پروگرام متعدد مرحلوں میں نافذکیاجائیگا۔ شروعات مملکت کے 10علاقوں کی 30مساجد سے کی جائیگی۔اس پر 50ملین ریال لاگت آئے گی۔ اسلام میں مساجد کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تاریخی مساجد کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز الدرعیہ ، جدہ کے تاریخی علاقے میں کئی مساجد کی اصلاح و مرمت کی سرپرستی کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں مملکت کی مخیر شخصیتیں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جدہ: نادرا میں فنی خرابی، تعطل کا سبب کیا ہے

شیئر: