Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا کے مشہورزمانہ ماسائی مارا پارک کی حیران کن فوٹو گرافی

    نیروبی- - - -وقت کے ساتھ ساتھ  سیر و سیاحت و سفر  کے ذرائع  بڑی تیزی سے تبدیل ہوتے جارہے ہیں۔  نت نئی گاڑیاں سیاحوں کو ادھر اُدھر   لاتی لے جاتی ہیں سیاحوں کی ضروریات اور سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے  طرح طرح کے سفاری کارواں بھی  دیکھنے میں آئے مگر انسان قدرتی مناظر اور جانوروں میں کچھ اتنی زیادہ دلچسپی رکھتا ہے کہ وہ پورا نقشہ  اپنی نظروں کے سامنے موجود چاہتا ہے۔  یہ  انسان کی جبلت جہاں بینی  کا اہم عنصر ہے ۔ شاید اسی عنصر کی تکمیل کیلئے اب بہت سے شائقین نے  وائلڈ  پارکس ، جھیلوں ، جنگلوں  اور دوسرے  سیاحتی  مقامات کی سیر کیلئے گرم غباروں کا بھی  سہارا لینا شروع کردیا ہے۔  بہت سے سیاح حالیہ دنوں میں  کینیا کے مشہور  مسائی مارا   وائلڈ لائف پارک کے اوپر بھی  متعدد گرم غبارے منڈلاتے نظر آتے ہیں جن  پر سوار  افراد  پارک کے  وحشی جانوروں  کو بڑی تعداد میں دوڑ دھوپ کرتے  دیکھ سکتے ہیں۔  یہ وہ اجتماعی منظر ہے جو زمین پر کسی گاڑی  پر سوار ہوکر نہیں دیکھا جاسکتا۔ اس کیلئے  جگہ بھی کھلی چاہیئے اور چاروں اطراف کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہونا چاہیئے۔ گرم غباروں کے ذریعے سیاحوں کو  سیر کرانے کیلئے متعدد کمپنیاں سامنے آچکی ہیں جو کرائے پر غبارے فراہم کرتی ہیں مگر  متعد د شائقین  ذاتی غبارے رکھتے ہیں اور اس پر  دنیا کی سیر سیاحت کرتے ہیں۔  اس حوالے سے جاری  ہونے والی تصویر  پارک کی سیر کو آئے ایک سیاح نے جاری کی ہے  جس میں  وحشی جانوروں کو  بڑی تعداد  میں افریقی صحرائی جھیلوں کو عبور کرتے ہوئے  دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سان فرانسسکوشہر میں ہونیوالی حیران کن تبدیلیاں

شیئر: