Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمنسٹی نے سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

  لندن... ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکامی پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ضمیر کی سفیر کا اعزاز واپس لے لیا۔ ایمنسٹی کے خط میں کہا گیا کہ سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں۔ان کی موجودہ حیثیت میں ضمیر کی سفیر کے اعزاز کا جواز پیش نہیں کرسکتے۔ دکھ کے ساتھ یہ ایوارڈ واپس لیاجارہاہے۔خط میں کہا گیا کہ میانمار کے صوبے راکھین میں ہزاروں روہنگیا باشندوں کا قتل کیا گیا۔ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت نے فوجی اقدام کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازمی قراردیا۔خط میں کہا گیا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ سوچی کو فوج پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ جرائم کےساتھ کھڑی رہیں اور عالمی تحقیقات میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔واضح رہے کہ 2009 میں نظربندی کے دوران آنگ سانگ سوچی کو ضمیرکی سفیرکاایوارڈ دیاگیا تھا۔

شیئر: