Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے رونق جلد کو تروتازہ بنائیں

بے رونق جلد چہرے کو بھی بے رونق بنا دیتی ہے ۔ جلد تروتازہ اور نرم و ملائم نہ ہو تو چہرے کی شگفتگی ختم ہو کر رہ جاتی ہے ۔ ایسی جلد کو بھرپور توجہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چہرے کی چمک کو بحال کرنے کے لیے جلد کی مناسبت سے فیس ماسک کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ پہلے جلد کی کلینزنگ اور ایکس فولی ایشن کر لیں پھر اس پر قدرتی اجزاء سے بنا ماسک اپلائی کریں ۔ ایک کھانے کا چمچ کافی ، ایک چمچ ہلدی سفوف ، اور ایک چمچ دہی لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پورے چہرے پر لگا لیں ۔ آپ اسے آنکھوں کے نیچے والے حصے پر بھی بلا جھجک لگا سکتے ہیں ۔ اسے بیس منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر گیلے اور گرم تولیے سے صاف کر لیں ۔ چہرہ چمک اٹھے گا ۔ اس ماسک میں موجود کافی کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو چہرے کی رونق بحال کرنے کے لیے اہم ہیں ۔ کیفین آنکھوں کے گرد سوجن ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ یہ چہرے کا ورم اور سوزش دور کرنے کے لیے نہایت کارگر ہے ۔ ہلدی کے ساتھ وٹامن سی کی خوبیاں چہرے میں چمک پیدا کرتی ہیں اور دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کو ہموار اور تروتاز بنانے میں مدد دیتا ہے ۔

شیئر: