Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی کیلئے اسپینش لیگ کے بہترین فٹبالر کا اعزاز

میڈرڈ: انجری کا شکار سپر اسٹار لیونل میسی کا گراونڈ سے پہلے ایوارڈ کے ا سٹیج پر شاندار کم بیک ہو گیا۔ اسٹار فٹبالر نے اسپینش لیگ کے بہترین فٹبالر اور ٹاپ اسکورر کا اعزاز جیت لیا۔سپر اسٹار ارجنٹائنی فٹبالر سیزن کے بہترین کھلاڑی اور ٹاپ اسکورر رہے۔ بازو میں انجری کے باعث گراونڈ سے آوٹ میسی کی ایوارڈ تقریب میں دبنگ انٹری ہوئی۔ ارجنٹائنی ا سٹرائیکر نے اسپینش لیگ میں ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ پانچویں بار حاصل کیا۔لیونل میسی نے سیزن میں 36 میچ کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 34 گول اسکور کئے۔ لیگ میں ریکارڈ 6 بار ٹاپ اسکورر رہنے کا اعزاز لیجنڈ ٹیلمو زیرا کے پاس ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: