Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ کے فولڈایبل اسمارٹ فون کی قیمت سامنے آگئی

سام سنگ کمپنی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنے فولڈ ایبل اسمارٹ فون سے پردہ اٹھایا گیا تھا ۔ اب کمپنی نے اس فون کی قیمت کے بارے میں بھی صارفین کو آگاہ کر دیا ہے۔ فون کو خریدنے کے لیے صارفین کو 1770 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔ کمپنی اس فون کو گیلکسی ایف نام دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔سان فرانسسکو میں سام سنگ کی ڈویلپر کانفرنس کے دوران اس فون کی پہلی جھلک پیش کی گئی تھی۔  فون میں استعمال کی جانے والی ڈسپلے ٹیکنالوجی کو انفینٹی فلیکس ڈسپلے نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین بآسانی اسکرین کو کھول اور بند کر سکتے ہیں۔فون کے اسکرین مکمل کھلنے کے بعد ایک ٹیبلٹ جبکہ بند ہونے کے بعد اسمارٹ فون کی شکل اختیار کرتی ہے۔ٹیبلیٹ کی شکل میں ڈسپلے کا سائز 7.3 انچ جبکہ اسمارٹ فون کی شکل میں 4.58 انچ ہوگا۔اس فون میں بیک وقت تین اپلیکشنز کو چلانا ممکن ہوگا جسے سام سنگ نے ملٹی ایکٹیو ونڈو کا نام دیا ہے۔فون۔کو آئندہ سال مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
 

شیئر: