Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن کے دلکش مقامات دیکھنے والوں کو خوابوں کی دنیا میں پہنچا دیتے ہیں

    سمالینڈ، سویڈن-  - -  اگر آپ کو بھی دنیا کے بہت سارے  لوگوں کی طرح  بچپن سے ہی  خواب دیکھنے اور خوابوں کی دنیا میں رہنے  کیلئے دیو مالائی مناظر  دیکھنا اچھا  لگتا ہو تو سویڈن کا جنوبی علاقہ آپ کی اس خواہش کو پورا کرسکتا ہے۔  ڈیلی میل کی  فوٹو گرافر سی او بھان  وارویکر  نے  ان دور افتادہ علاقوں  کی شہرت سننے کے بعد  انہیں  بنفس نفیس دیکھنے کا فیصلہ کیا اور سمالینڈ جاپہنچی۔  علاقے کے دورے اور سیر و سیاحت  میں مشغول رہنے  کے دوران  انہوں نے  حیرت انگیز  اور دلفریب مناظر کی تصاویر اتاریں ۔ خوبصورت جھیلوں اور سرسبز و شاداب جنگلات کو دیکھا۔  علاقے کے  لوگوں سے ملی جلی اور  علاقے سے وابستہ  طرح طرح کی کہانیاں سنی اور  علاقے کی رسوم و روایت سے آگہی حاصل کی۔ اب جبکہ وہ اس  دلفریب سفر سے واپس لوٹ چکی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی یہی محسوس کررہی ہیں کہ جیسا ایک اچھے اور خوبصورت خواب سے بیدار ہوئی ہوں۔  یا وہ حقیقتاً خوابوں کی دیو مالائی  قسم کی بستی سے لوٹی ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  --لاس اینجلز ایئرپورٹ چند عشروں میں یکسرتبدیل ہوگیا، مورخ

شیئر: