Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردن کو سہارا دینے والے تکیے لے کر سفر کرنا ضروری نہیں رہا

    اوسلو-  --   اکثر  لوگوں کو  کئی گھنٹے تک  سفر کے دوران ، یا کسی ایک جگہ  بیٹھ کر کام کرتے ہوئے  گردن میں تکلیف ہونے لگتی ہے جس سے نجات حاصل کرنے کیلئے  لوگوں نے  ـ"نک پلو" یا گردن والے تکیے  استعمال کرنا شروع کردیئے۔  یہ  تکیے  انگریزی کے حرف  U کی شکل کے ہوتے ہیں اور  گردن کو  سہارا دیئے رکھتے ہیں۔  ان کی مدد سے  انسان  گردن کی تکلیف  سے بچا رہتا ہے تاہم  اس چھوٹے سے  تکیے کو  ساتھ لے کر سفر کرنا اور  اس کا خیال بھی رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اکثر لوگ  عجلت میں ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس ڈیپوں پر  یا اپنی گاڑی میں  ہی انہیں چھوڑ دیتے ہیں جس کے بعد  ان کا پتہ چلانا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہی سب مسائل کے پیش نظر ایک سویڈش ڈیزائنر نے اس قسم کے ملبوسات تیار کرنا شروع کردیئے ہیں جن میں یہ تکیہ  پہلے سے لگا ہوتا ہے۔ موجد نے  ایسے تکیے اور دیگر آرام دہ  اشیاء بنانے کے منصوبے پر  بڑے پیمانے پر کام شروع کردیا ہے اور اب تک  ایک لاکھ ڈالر  سے زائد کے عطیات جمع کرچکا ہے جو موجد کے ابتدائی تخمینے سے 4 گنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -سویڈن کے دلکش مقامات دیکھنے والوں کو خوابوں کی دنیا میں پہنچا دیتے ہیں

شیئر: