Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں سڑک حادثہ،8 افراد زخمی

حیدرآباد۔۔۔حیدرآباد کے سالارجنگ میوزیم کے قریب بدھ کی صبح سڑک حادثہ میں8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ اْس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار میوزیم کے قریب درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں سوار8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔اطلاع کے مطابق یہ لوگ شمس آباد ایئرپورٹ سے واپس آرہے تھے کہ حادثہ کاشکار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 4 لاکھ فوجی اہلکاروں نے محاذ کھول دیا

شیئر: