Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا ’’بِل ‘‘اناج کی شکل میں ادا کرنیوالا گاؤں

مراد آباد۔۔۔ضلع مراد آباد کے گاؤں سرسواں ہر چند میں آج بھی باٹ اور ترازو کا رواج ہے۔ محکمہ بجلی کے اہلکار گاؤں والوں سے بجلی کا’’ بل‘‘ اناج کی شکل میں وصول کرتے ہیں۔ گندم کی فصل کے وقت گیہوں اور دھان کے موسم میں چاول اوردال ،دیسی گھی وغیرہ بھی لے جاتے ہیں۔گاؤں میں تقریباً8سال سے بجلی ہے تاہم کسی بھی گھرمیں میٹرموجود نہیں۔لائن مین گاؤں کے ہرگھر جاکر بجلی کی کھپت کا اندازہ لگاتا ہے اور اسی حساب سے اناج کی مقدار متعین کرتا ہے۔ گاؤں میں محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی جانب سے اناج کی وصولی کا سلسلہ جاری تھا کہ  آج پولیس کو آتا دیکھ کر محکمہ کے اہلکار دھان کی 8بوریاں ، ترازو اور باٹ چھوڑکر بھاگ کھڑے ہوئے۔بی جے پی کے ضلعی صدر کی مداخلت کے بعد پولیس نے لائن مین سمیت 2افراد کیخلاف رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد میں سڑک حادثہ،8 افراد زخمی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: