Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحتمند معاشرے کیلئے ’’قومی خوراک‘‘ کمیٹی قائم کی جائے، سعودی کابینہ

14نومبر2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ’’المدینہ ‘‘ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭صحتمند معاشرے کیلئے ’’قومی خوراک‘‘ کمیٹی قائم کی جائے، سعودی کابینہ
٭گورنر مدینہ منورہ نے منفر د سرکاری کارکردگی ایوارڈ یافتہ اداروں کا اعزاز کیا 
٭50فیصد سعودی کھانے پینے کی اشیاء کی معلومات دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے ، سعودی ایف ڈی اے
٭سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات ، حالات حاضرہ پر تبادلہ خیالات
٭مدعی علیہم کو عدالتیں موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاعات دینے لگیں ، 5لاکھ ایس ایم ایس جاری
٭حائل میں مقامی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکارکے قاتل سعودی دہشتگرد کا سرقلم
٭مکہ کے المعیصم پہاڑی علاقے سے ایک ایشیائی اور ایک عرب حاجی کی نعش دریافت
٭سعودی اقتصاد اصلاحات اور آمدنی کے باعث 2019ء کے دوران بھی شرح نمو جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی فنڈ
٭نجی اداروں میں ’’ طموح‘‘اسکیم کی جانب سے روزگار کے ایک ہزار مواقع 
٭رینٹ اے کار کے لائحہ پر عمل درآمد شروع ، ڈرائیور اور فی گھنٹہ استعمال کی پابندی سے ایک سال کا استثنیٰ
 

شیئر: