Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک اور کار میں تصادم، 6 افراد ہلاک، 4 زخمی

بیکانیر۔۔۔ راجستھان میں ضلع بیکانیر کےگنگارگڑھ شاہراہ رڈی گاؤں کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال کر ایمبولینس کے ذریعے بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال پہنچایاجن میں سے ایک نے راستے میں دم توڑ دیا۔ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کے سرد خانہ میں محفوظ کیا۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: - - - - -نشے میں دھت خاتون نے طیارے میں ہنگامہ برپا کردیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: