Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :صبح سے طوفانی بارش بلا تعطل جاری

کویت(محمد عرفان شفیق)کویت میں شدید طوفانی بارش کا سلسلہ صبح سے بلا تعطل جاری ہے۔ شدید بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جسکے باعث تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں ہنگامی طور پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
 بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ وزارت داخلہ، شہری دفاع اور پولیس کا عملہ نکاسی آب کے لیے پرزور محنت کر رہے ہیں تاہم تمام بڑی شاہراوں کو پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلیویژن اور ریڈیوعوام کو باخبر رکھنے کےلیے وقفے وقفے سے مختلف زبانوں میں آگاہ کر رہے ہیں۔
 

شیئر: