Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوکی اور حویلیاں پاور پلانٹس کی نجکاری پر غور

اسلام آباد... حکومت کی طرف سے سینیٹ کوبتایاگیا ہے کہ بلوکی اور حویلیاں پاور پلانٹس کی نجکاری زیر غور ہے ۔ وزیر برائے نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو نے بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 5نجکاری کی کارروائیوں کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال2 پاور پلانٹس بلوکی اور حویلیاں پاور پلانٹس کی نجکاری زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف نجکاری کمیشن فیصلے نہیں کرتا ۔ متعلقہ وزارتیں بھی اپنی سفارشات دیتی ہیں ۔نجکاری سے حاصل ہونے والے پیسے وزارت کو چلے جاتے ہیں۔

شیئر: