Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کی میزائل سائٹس پرانی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی نئی نہیں جبکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میزائل سائٹس نئی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے بنائی گئی 20 تنصیبات کے بارے میں معلومات نہیں دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا تذکرہ ہو رہا ہے ہمارے پاس ان کے بارے میں پوری معلومات ہیں۔ ان میں کوئی نئی نہیں اور نہ کچھ غیر فطری ہو رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو اس کے بارے میں سب سے پہلے میں تمہیں خبر دوں گا۔

شیئر: