Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹل نے پہلا 5 جی موڈیم متعارف کرا دیا‎

انٹل کمپنی کی جانب سے پہلا 5 جی موڈیم ایکس ایم ایم 8160 متعارف کرا دیا گیا ہے۔یہ ایک ملٹی موڈ موڈیم ہے جو جدید ترین ایم ایم ویو ٹیکنالوجی سے لےکر 2 جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موڈیم کی مدد سے اسمارٹ فونز ، کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے مدر بورڈ کے پیچیدہ نظام میں کافی آسانی پیدا ہوگی۔یہ موڈیم 6 جی بی فی سیکنڈ کی سپیڈ سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ انٹل کے ایل ٹی ای موڈیم کی نسبت تین گنا تیز ہے۔ اس میں اسٹینڈ الون کنکٹیویٹی بھی دی گئی ہے۔اس موڈیم کی شپنگ کمپنی آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں کرے گی اور 2020 میں اس موڈیم پر مشتمل پہلی ڈیوائس فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر: