Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفایت شعاری ،وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات میں کروڑں کی کمی

اسلام آباد...وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے وزرات عظمی کا حلف لینے کے فورا بعد کفایت شعاری مہم شروع کی تھی جس کا دائرہ کار وفاق کے بعد صوبوں تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہاوس میں رہنے کی بجائے اپنے ایم ایس کے گھر نمبر ایک میں رہائش پذیر ہیں۔ وزیراعظم نے صرف 2ملازمین کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔وزیراعظم نے وزیراعظم آفس کو یونیورسٹی بنانے کا ٹاسک سونپا تھا ۔ وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین ایچ ای سی مل کر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ حکومت میں آکر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے ملازمین پر تنخواہ اور الاونسز کے لئے سالانہ بجٹ 349ملین روپے تھے۔ وزیراعظم آفس استعمال نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز کا بجٹ 117ملین کم ہو کر 232ملین ہو گیا ۔وزیراعظم آفس کا ٹیلی فون کا بل 6ملین روپے تھا جو کہ اب 3.8ملین روپے پر لایا گیا ۔اس طرح اس مد میں 2ملین روپے کی بچت ہوئی۔ وزیراعظم نے ایم ایس کے گھر میں پردوں ،صوفوں کی تبدیلی پر آنے والے 2لاکھ 32ہزار کے اخراجات بھی اپنے ذاتی خرچ سے ادا کئے ۔اسی طرح بنی گالہ کی سیکیورٹی بلیو بک کے مطابق بنانے پرآنے والے اخراجات اورذاتی مہمانوں کی ریفریشمنٹ کے لئے اکتوبر میں 66ہزار 811روپے اور نومبر میں 29ہزار 162روپے کا بل بھی وزیراعظم نے خود ادا کیا ۔وزیراعظم آفس میں ریفریشمنٹ کا بجٹ 28.1ملین تھا جسے کم کے کے 5.6ملین پر لے آئے۔وزیراعظم آفس کے ملازمین کے یونیفارم کے لئے 45لاکھ کا بجٹ تھا جسے کم کر کے 8لاکھ پر لے آئے۔فیول چارجز 16ملین تھے جب پٹرول کی قیمت 60روپے تھی، اسے بھی کم کر کے 12ملین پر لے آئے۔وزیراعظم آفس میں 23لاکھ کی خریدی گئی بھینسوں پر سالانہ خرچ 5لاکھ روپے تھا۔بھینیسں نیلام ہونے کے بعد یہ خرچ بھی ختم ہوگیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 147ملین کی بچت ہوگی ۔

شیئر: