Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں گہرے تعلقات کیلئے کوشاں ہیں، اوغلو

ریاض۔۔۔ ترک وزیر خارجہ مولوداوغلو نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں گہرے تعلقات کے لئے کوشاں ہے۔ وہ بدھ کو ترک پارلیمنٹ کے سامنے پہلے سے لکھا ہوا خطاب پیش کر رہے تھے۔ اوغلو نے کہا کہ ترکی ایران پر امریکی پابندیوں کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے امریکہ یورپی یونین میں شامل ممالک او ردیگر فریقوں کے ساتھ گہرا تعاو ن کر رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے توجہ دلائی کہ ان کا ملک امریکی کانگریس کو ترکی کے خلاف تیار قوانین کے مسودوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ کرنے کی کوششوں میں بھی لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب ترک اپوزیشن نے مالی اور اقتصادی انحطاط پر ترک صدر رجب طیب اردگان کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔ الخیر پارٹی کی چیئرپرسن اکشینار نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ترک صدر کی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہواہے۔  انہو ںنے ایوان صدارت میں کھجور کے درختوں کو گرماہٹ پہنچانے کیلئے خصوصی آلات کی درآمد کے پروگرام پر کڑی نکتہ چینی کی۔انہو ں نے توجہ دلائی کہ ترکی میں افراط زر 26فیصد اور بے روزگاری 11فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ 50فیصد ترک شہری غریب ہو چکے ہیں اور رجب طیب اردگان مجوزہ حل مسلسل نظرانداز کرتے جا رہے ہیں۔ 

شیئر: