Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیاء میں ملاوٹ پر سعودی تاجر کی سرزنش

الاحساء ۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بغیرلائسنس والے لیب میں ملاوٹی اشیاء کے پیکٹ بنانے پر سعودی شہری عبدالکریم بن حسین العبد االلہ کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی ۔ دمام میں فوجداری کی عدالت میں سعودی شہری عبدالکریم کیخلاف ملاوٹی اشیاء مارکیٹ کو فراہم کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔سعودی شہری خوشبویات اور آرائشی اشیاء میں تھوک اور ریٹیل کا کاروبار کر رہا ہے ۔الزام ثابت ہو جانے پر عدالت نے اسے 2ہزار ریال جرمانے ، ملاوٹی اشیاء ضبط کرکے تلف کرنے اور 2مقامی اخبارات میں تاجر کے خرچ پر عدالت کا فیصلہ شائع کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا ۔ 

شیئر: