Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں زبردست بارش ، الشرقیہ میں تعطیل

جدہ۔۔۔جمعرات کو نماز فجر سے پہلے شدید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوئی جوایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی ۔اذان کے بعد نماززیادہ وقفے سے ادا کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن اور مشرقی ریجن میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور سیلاب کے امکانات ہیں ۔ مشرقی ریجن میں شہری دفاع کے محکمہ نے جمعرات کو عام تعطیلات کی اپیل کردی ۔ ترجمان عبدالہادی الشہرانی نے کہا کہ الشرقیہ کی تمام کمشنریوں کے سعودی باشندے اور مقیم غیر ملکی جمعرات کو دفاتر نہ جائیں ، اپنے گھروں میں رہیں ، احتیاطی تدابیر کا اہتمام رکھیں ۔ریاض میں جمعرات کو رات بھر بارش ہوتی رہی ۔

شیئر: