Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے ، سعودی عرب

نیویارک۔۔۔سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے زور دیکر کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو امن عمل کا پابند بنانے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں ۔ اسرائیل سے بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کرائیں ۔ غزہ پر سے ظالمانہ محاصرہ ختم کرائیں ۔ فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں ۔ فلسطین سمیت تمام مقبوضہ عرب علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کرائیں ۔ سعودی عرب نے یہ تاکیدی بیان اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے تمام عربوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دیا۔

شیئر: