Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7غیرملکیوں نے 2سعودیوں کو لوٹ لیا

جدہ ۔۔۔یہاں 7غیر ملکیوں نے 2سعودی شہریوں سے 15لاکھ 35ہزار ریال لوٹ لئے ۔ جدہ پولیس پبلک پراسیکیوشن کے تعاون و اشتراک سے ایک یمنی 5افریقیوں اور ایک چاڈ کے شہری سے اس واردات کی بابت پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری طائف سے جدہ پہنچا ۔ اس کے ہاتھ میں ایک بیگ تھا جس میں 15لاکھ ریال تھے ۔ آمد کا مقصد جدہ میں ایک پلاٹ خریدنا تھا ۔ سعودی ثالث کی مدد سے یمنی شہری سے پلاٹ خریدنے کا پروگرام تھا۔طائف کے شہری نے جدہ میں مقیم سعودی سے ملاقات کی ۔ دونوں یمنی سے ملنے کیلئے الصفا محلے پہنچے۔ دونوں نے گاڑی باہر چھوڑ دی اور یمنی کی گاڑی پر سوار ہو کر شمالی جدہ میں واقع پلاٹ دیکھنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے ۔ پلاٹ دیکھتے وقت فریقین میں سودے کی بابت بات چیت ہوئی ۔ معاملہ طے نہیں ہو سکا ۔اس موقع پر یمنی سے سعودی  نے کہا کہ اس کے پاس 35ہزار ریال ہیں۔ وہ یہ رقم کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ بینک میں جمع کرانا چاہتے ہیں ۔راستے میں یمنی ڈرائیور نے النزھہ محلے میں السھلی مسجد کے پاس گاڑی روکی ۔اسی دوران 2گاڑیوں سے وہاں پہنچنے والے 6سیاہ فاموں نے انہیں گھیر لیا ۔ مارپیٹ کی اور 15لاکھ 35ہزار ریال چھین کر فرار ہو گئے ۔واردات کرنیوالوں کو جدہ کے المروہ محلے میں نشے کے عالم میں گرفتار کر لیا گیا ۔

شیئر: