Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش :5 درجن رہنمابی جے پی سے برطرف

 مدھیہ پردیش۔۔۔ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی قیادت نے تقریباً 5 درجن رہنماؤں کو 6 سال کیلئے برطرف کردیا۔بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا۔ریاست کی بی جے پی قیادت ان لیڈروں کو پارٹی کے باضابطہ امیدواروں کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن انہوں نے کسی دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کررکھا تھا ۔ان میں سے ایک درجن رہنماؤں نے نام واپس لے لیالیکن5 درجن لیڈرز اپنے فیصلے پر اٹل رہے۔پارٹی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ کی صدارت میں ہونے والی سینیئر رہنمائوں کی میٹنگ میں باغیانہ رویہ اختیار کرنے والے ان تمام رہنماؤں کو6 سال کیلئے پارٹی سے نکال دیا۔ ان میں بنیادی طور پر دموہ اور پتھریا سے آزاد امیدوار کے طور پرانتخابات میں حصہ لینے والے سابق وزیر رام کرشن کسماریااور گنا ضلع کے بامورا سے سابق وزیر کے ایل اگروال بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں فیشن ڈیزائنر خاتون کا ملازم سمیت قتل

شیئر: