Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی چیلنج کپ مارننگ ڈویژن کے 7میچ

 
 المزرائی،یونیورسل یونائٹیڈ، اے ٹی سی، ریڈ سی، صدافکو، اے ڈی آئی الیون، ایپکس فرائٹ کی کامیابی ،سفیان لہری،بلال، ربیع ولی،ذیشان،اسماعیل اورظہیر کی نصف سنچریاں،فرحان کی ہیٹ ٹرک
سید مسرت خلیل۔ جدہ
ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے)کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے کھیلے جانے والے "ایس سی سی چیلنج کپ "مارننگ ڈویژن"کے پہلے میچ میں المزرائی نے فرحان کی شاندارہیٹ ٹرک کی بدولت اے ڈبلیو سی سی کو 35رنز سے شکست دے دی ۔المزرائی نے سفیان لہری 50، سہیل 41، سلمان 20،فرحان 18اور فاروق پٹیل 31رنز کی مدد سے 9وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔زوہیب نے 33 رنز دیکر 3 اور وحیدنے 29 رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اے ڈبلیو سی سی 8 وکٹوں پر 149رنز تک محدود رہی۔ سعید شاہ 22، وحید14 ،ناناجی 27اور اسد نے 34رنز بنائے۔فرحان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 17رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک شامل تھی۔
دوسرے میچ میں یونیورسل یونائٹیڈنے اے ای سی کو27رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔ بلال نے 43گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے 70رنز بنائے۔ انھوں نے طارق صدیقی 38رنز کے ساتھ مل کر 83رنز کی پاٹنرشپ بھی قائم کی ۔ اعجاز اور ندیم نے بالترتب 15،15رنز بنائے۔ اشفاق نے 30رنزدیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اے ای سی کی اننگز کا آغازاچھا نہیں ہوا اور ابتدائی 4وکٹیں 27رنز پر گر گئیں۔ احمر 46، تنویر38اور طارق 25رنز نے وکٹری ٹارگٹ تک رسائی کی کوشش کی مگر مقررہ اوورز کے اختتام تک 9 وکٹوںکے نقصان پر 155رنز تک محدود رہے۔ عمیر اور زیاد نے بالترتیب 17اور21رنز دیکر 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ عارف نے 33رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
تیسرے میچ میںاے ٹی سی نے الکبانی کو35رنزسے ہرادیا۔اے ٹی سی نے6 وکٹوں پر 166رنز بنائے۔ ربیع ولی نے 32گیندوں پر 52رنز کی اننگز کھیلی اور فیاض 47رنز کے ساتھ مل کر 63گیندوں پر 106رنز کا اضافہ بھی کیا۔عبدالروف 22اور کاشف21رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔جواب میں الکبانی کرکٹ گروپ 5وکٹوں پر 131رنزبناسکی۔شیراز خان 29،محمد سلیم 20رنز ناٹ آوٹ اور لقمان الفت 40رنز ناٹ آوٹ نمایاں اسکوررز تھے۔
چوتھے میچ میںریڈ سی اے ایل جے نے سپر سی سی کو29رنز سے شکست دے دی۔ ریڈ سی نے7وکٹوں پر158رنز بنائے۔ذیشان امین 39گیندوں پر 57اور تنویرزمانی 24رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے۔ ذیشان علی نے 31رنز بنائے۔اسماعیل نے24رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔جواب میں سپرسی سی تمام وکٹوں پر 129رنز بناسکی۔اسماعیل 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد 46گیندوں 75رنز اور رئیس نے 21رنز بنائے۔شیراز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 22رنزدیکر 4وکٹیں حاصل کیں۔ اسرار اور تنویر نے بالترتیب 14اور37رنز دیکر 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ 
پانچویں میچ میں صدافکو نے ایم ایف سی سی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3رنز سے ہرادیا۔ صدافکو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 167اسکور کیا۔ رانا ابرار 24،احمد مقری18، شعیب44اورناظم 30رنز نے اسکور میں نمایاں اضافہ کیااور چاروںبیٹسمین رن آوٹ ہوئے۔ شمس نے 30رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایم ایف سی سی کی اننگز کا آغاز اچھا تھا۔ عبدالجبار28اور طہ 26رنز نے 66رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔فرحان نے 27رنز بنائے مگر یکے بعد دیگرے 4وکٹیں گر جانے سے ایم ایف سی سی 7وکٹوں پر 164رنز بناسکی۔ 
چھٹے میچ میںاے ڈی آئی الیون نے انڈین انٹرنیشنل اسکول جدہ کو 3وکٹوں سے ہرادیا۔ انڈین اسکول نے 4وکٹوں پر 134رنز بنائے۔فیصل پٹیل 43اورخالد 27رنز نے پہلی وکٹ پر 83رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔عبداللہ نے 30رنز کا اضافہ کیا۔ عظیم نے30رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میں اے ڈی آئی الیون نے 7وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 107گیندوں پر حاصل کرلیا۔ عادل نے 28گیندوں پر 63رنز بنائے۔ انھوں نے رضا 28رنز کے 85رنز کی شراکت بھی قائم کی۔شکیل 15رنز بنائے۔خالد 29۱ور فیصل پٹیل نے 37رنز کے عوض 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ 
ساتویں میچ میں ایپکس فرائٹ نے ناسکو33رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم 190رنز بنائے اور اس کے 5کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ رضوان 46اور نعیم 36نے مضبوط 86رنز کا آغاز فراہم کیا۔آصف 41نا ٹ آوٹ،عزیز اکبر29اور عرفان15رنز نے اسکور میں مفید اضافہ کیا۔جواب میں ناسکو مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بناسکی۔ظہیر نے31گیندوں پر 56رنزاور عمیر 11رنز کے ساتھ ملکر77رنز کا اضافہ کیا۔ذاکر17،علی19اور صابر 28رنز دیگر اسکوررز تھے۔ عمیر نے 14اورآصف نے 29رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوںکو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: