Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکا ٹیسٹ : بنگلہ دیش نے سلہٹ ٹیسٹ کا بدلہ لے لیا، سیریز 1-1سے برابر

ڈھاکا:بنگلہ دیشی بولرز نے حسب توقع زمبابوے کو ہدف تک رسائی سے پہلے آوٹ کرکے فتح حاصل کر لی۔بنگلہ دیش نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ218رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔بنگلہ دیشی بولر مہدی حسن میراز نے5وکٹیں حاصل کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ تیج الاسلام کو 2وکٹیں لیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان مشفق الرحیم مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ سیریز میں18وکٹیں لینے والے تیج الاسلام کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا ۔ زمبابوے کی جانب سے دوسری اننگز میں برینڈن ٹیلر سنچری بنا کر نمایاں رہے اور اوپنر برائن چاری نے 43رنز بنائے ۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں522/7اور دوسری اننگز 224/6رنز اسکور اور دونوں مرتبہ اننگز ڈیکلیئر کی ۔ فتح کیلئے زمبابوے کو 443رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پہلی اننگز میں302رنز بنانے والی مہمان ٹیم دوسری اننگز میں224 رنز ہی بنا سکی اور 218رنز کے اسی اسکور سے شکست کھا گئی جو بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں برتری کی صورت میں حاصل کیا تھا۔ زمبابوے نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کیلئے سیریز میں شکست کے امکانات پیدا کر دیئے تھے تاہم اس کے بولر اور بیٹسمین دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کیلئے کوئی خطرہ نہ بن سکے۔ بنگلہ دیشی بولر تیج الاسلام نے اس سیریز کی 5اننگز میں مسلسل5یا زیادہ وکٹیں لیں لیکن وہ آخری اننگز صرف2وکٹیں لے سکے اور18وکٹوں کے ساتھ سیریز کے کامیاب بولر اور بہترین کھلاڑی بن گئے ۔مین آف دی میچ مشفق الرحیم ٹاپ اسکورر رہے ۔انہوں نے 4اننگز میں ایک ڈبل سنچری کے ساتھ 270رنز بنائے۔زمبابوے کے برینڈن ٹیلر 246رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: