Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 بدنام کرنیوالوں کیخلاف عدالتی چارہ جوئی کا حق ہے، سعد اللہ خان

شارجہ :کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 میں لیگ کا انعقاد کرنے والے نواب سعد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی جدید ترین سہولتوں کی فراہمی اور موجودہ اسٹیڈیمز کی بحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ سعد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اسٹیڈیمز کے روفنگ سسٹم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ حکام نیشنل اسٹیڈیم کے علاوہ پاکستان کے دیگر اسٹیڈیمز کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا ، ہماری کمپنی نے پی سی بی حکام سے اسٹیڈیمز کی جدید طرز پر تعمیر اور انہیں دور حاضر کی تمام سہولیات سے آراستہ کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی ہے۔ ہماری کمپنی دنیا کے کئی ممالک میں فٹبال اور کرکٹ اسٹیڈیمز میں روفنگ (چھتوں کی تعمیر) کر چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ ہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی چھتوں پر ایسا سسٹم بھی لگا کر دیں گے جس سے روزانہ2.1میگا واٹ بجلی بھی بنائی جا سکے گی یہ سسٹم نہ صرف اسٹیڈیم کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ ملک میں بجلی کی کمی کو ختم کرنے میں معاون ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ اس بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کر کے اس سے پیسہ بھی کما سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی10 کو شفاف بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور لیگ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: