Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ٹیسٹ رینکنگ: چوتھی پوزیشن پاکستان کی منتظر

دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا سنہری موقع ہے اور سیریز میں کلین سویپ فتح پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر لا سکتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ہند پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریہ پوائنٹس سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔اگر سرفراز الیون اس سیریز میں 2-1 یا 1-0 سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہو جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کم ہو کر 98رہ جائیں گے جس کے بعد پاکستان پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن پر آجائے گا۔سیریز میں0-2 سے فتح سے پاکستان کے پوائنٹس 101 ہو جائیں گے البتہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کم ہو کر 96 رہ جائیں گے اور وہ 7ویں نمبر پر ا ٓجائے گی۔اگر پاکستانی ٹیم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف3-0سے کلین سویپ کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے پوائنٹس103ہوجائیں گے جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آسکتی ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: