Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب میں شدت پسندوں کیخلاف اقدامات

ماسکو۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ روس اور ترکی شمالی شام میں غیر جانبدار علاقہ قائم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔دونوں ملک ایک ماہ قبل غیر جانبدار علاقہ قائم کرنے پر متفق ہوگئے تھے۔ دریں اثناء انسانی حقوق کے نگراں شامی ادارے نے واضح کیا کہ غیر جانبدار علاقے میں سمجھوتے کی خلاف ورزیاں نظر آنے لگی ہیں۔ یہ خلاف ورزیاں اپوزیشن گروپ ، سرکاری افواج اور انتہا پسند سب کے سب کررہے ہیں۔ترکی -روسی فائر بندی سمجھوتے پر عملدرآمد سے لیکر ابتک46افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس اور ترکی ادلب میں شدت پسند عناصر کو الگ تھلگ کرنے کیلئے دباؤ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -عمرے پر آنیوالوں میں پاکستانی سرفہرست

شیئر: