Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تامل ناڈو میں’’’گاجا‘’ طوفان ،متعددمکانات تباہ،درخت جڑ سے اکھڑگئے

چنئی۔۔۔سمندری طوفان’’ گاجا ‘‘تامل ناڈو کے ناگا پٹنم کے قریب ساحل سے انتہائی شدت کیساتھ ٹکراگیاجس سے علاقے میں طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ انتظامیہ نے اپنی تیاریاں پہلے سے ہی کر رکھی ہیں۔ راحت اور بچاؤ کی ٹیمیں مستعد ہیں۔ کڈلور اور ناگا پٹنم میں آج اسکول اور کالج بند کردیئے گئے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ زیریں علاقوںسے تقریباً80ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ناگا پٹنم ضلع سے اب تک 1313 لوگوں کو راحت کیمپوں میں پہنچایاگیا۔ناگا پٹنم ، تیروورور، اور تنجاور میں شدید بارش اور تیز ہوا ؤں کے باعث متعدد درخت جڑسے اکھر گئے اوردرجنوں کچے مکانات منہدم ہوگئے۔ساحل کے قریب واقع کئی مقامات پر بجلی منقطع ہوگئی۔پڈو چیری میں وزیر اعلیٰ وی نارائن سوامی نے حالات سے نمٹنے کیلئے ریاست کے مختلف محکموں اور اداروں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ طوفان سے متاثرین کی ہرطرح کی مدد کی جائیگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کا زورآئندہ 6گھنٹوں بعد ختم ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - - - - - -اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے صارفین کو نئی سہولت
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: