Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات سے قبل مندر تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا،ساکشی مہاراج

کانپور۔۔۔بی جے پی کے شعلہ بار رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے یوپی کے ضلع اناؤ میں اجودھیا میں مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل ہی مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگااور اسے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے نواب گنج میں آیوشمان اسکیم سے مستفید ہونیوالوں میں گولڈ کارڈ تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2019سے قبل ہر حال میں مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا۔ اس کیلئے چاہے کوئی قانونی ہی کیوں نہ پاس کرانا پڑے۔
مزید پڑھیں:- - --  -تامل ناڈو میں’’’گاجا‘’ طوفان ،متعددمکانات تباہ،درخت جڑ سے اکھڑگئے

شیئر: